پاکستان نے ڈرون حملوں پر سمجھوتے کی خبریں مسترد کردیں

ڈرون حملے ہماری خودمختاری اورعالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

نیویارک ٹائمز کی خبر کا مقصد پاکستان کے دوٹوک موقف میں ابہام پیدا کرنا ہے فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستان نے ڈرون حملوں پر سمجھوتے کے بارے میں امریکی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں۔


دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی واضح اور دو ٹوک رائے ہے کہ ڈرون حملے منفی رد عمل کا باعث،دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کے لیے نقصان دہ اور ملکی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان نے نیویارک ٹائمز میں چھپنے والی ڈرون حملوں کے مبینہ سمجھوتے کے بارے میں ایک خبر سے متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے اور اس پروپیگنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد اس حوالے سے پاکستان کے واضح موقف کے بارے میں ابہام پیدا کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اب عالمی برادری میں ڈرون حملوں کی قانونی حیثیت کے بارے میں بحث بڑھ رہی ہے جو پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ڈرون حملوں کی غیر قانونی حیثیت پر اپنے اس واضح موقف کو برقرار رکھا جائے گا ۔

Recommended Stories

Load Next Story