سیاسی شخصیات پرحملوں کاخطرہسیکیورٹی ہائی الرٹ جاری

کرائسزمینجمنٹ سیل نے سیاسی شخصیات کوبھی ممکنہ خطرات سے آگاہ کردیا

کرائسزمینجمنٹ سیل نے سیاسی شخصیات کوبھی ممکنہ خطرات سے آگاہ کردیا فوٹو: فائل

عام انتخابات کے دوران اہم سیاسی رہنمائوں پر حملوں کا خطرہ ہے جس کے بعد تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔


ذرائع کادعویٰ ہے کہ عام انتخابات کے دوران اہم سیاسی رہنمائوں پردہشت گردحملوں کا خدشہ ہے، نوازشریف، عمران خان، مولانافضل الرحمان سمیت ملک بھرکی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما انتخابات میںحصہ لے رہے ہیں جن کی سیکیورٹی کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کیلیے خود کش حملوں کا خدشہ بھی موجود ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story