وفاق کی ملک میں آنے والے برسوں میں خشک سالی کی پیش گوئی

نمٹنے کے لیے صوبائی سطح پرباقاعدہ منصوبہ سازی شروع، حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ

بروقت اقدامات کیلیے وفاق مددکریگا،آبی ذخائرسے پانی کے اخراج پربھی نظرثانی کی جائیگی۔ فوٹو؛فائل

وفاقی حکومت نے آنے والے برسوں میںملک میں خشک سالی کے خطرات کی پیش گوئی کردی۔

موسمیاتی تبدیلی اور بارشوں کی شرح میں ہونے والی کمی کے پیش نظر حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے صوبائی سطح پر خشک سالی سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ تیار کرنے کا فٰیصلہ کیاہے تمام صوبائی حکومتیں خشک سالی کے اثرات سے نبردآزماہونے کے لیے منصوبے تیار کریں گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں ممکنہ خشک سالیوں کے بارے میں تحقیقاتی کام کریں اوران کے اسباب کے لیے بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔


دستاویزمیں مزید بتایاگیاہے کہ وفاقی حکومت نے اس بات کابھی فیصلہ کیاہے کہ مستقبل میں خشک سالی کے انسدادکے لیے آبی ذخائر سے پانی کے اخراج میںبھی نظر ثانی کی جائے گی اور پانی کے مناسب انتظام کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔دستاویز کے مطابق ممکنہ خشک سالی سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے تحقیقاتی کام کامقصد مناسب ریاضیاتی ماڈل تیارکرناہے۔

دستاویز کے مطابق خشک سالی سے نمٹنے کے صوبائی حکومتیں ایسے تمام علاقوں کے بارے میں اپنے اپنے منصوبے تیارکریں گی جو قحط سالی کا شکار ہوسکتے ہیں اور اس کے اثرات سے شدید طور پر متاثرہوسکتے ہیں۔

 
Load Next Story