اہل خانہ کو حسن اسکوائر پر روکے جانے پر انضمام الحق کا اظہار برہمی
اسٹیڈیم میں موجود انضمام الحق نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اوراس عمل پر شدید احتجاج کیا۔
سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اہل خانہ اور احباب کی گاڑیوں کو روکنے پر شدید احتجاج کیا۔
پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلیے آنے والے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے اہل خانہ اور احباب کی گاڑیوں کو حسن اسکوائر پر روک لیا گیا اور آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود انضمام الحق نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اوراس عمل پر شدید احتجاج کیا،پھر روکے جانے والے افراد کو اسٹیڈیم کی جانب آنے کی اجازت ملی اور انضمام الحق کے اہل خانہ نے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں بیٹھ کر فائنل دیکھا۔