عوام کوجھوٹے نعروں سے بہلانے کاوقت گزرچکا فضل الرحمن
استعماری طاقتیں مذہبی قوتوں کے خلاف صف آرائی میں مصروف ہیں، صحافیوں سے گفتگو
جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیرمولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ انتخابات سے پہلے عوام میںمحب وطن،اسلام دوست قوتوں کی مقبولیت نے غیراسلامی قوتوں کو پریشان کردیاہے اوراب تمام استعماری طاقتیں مذہبی قوتوں کے خلاف صف آرائی میں مصروف ہیں۔
ڈیرہ میں صحافیوں سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ عوام کوجھوٹے نعروںاورطفل تسلیوں سے بہلانے کاوقت گزرچکاہے،ہماری مخالف جماعتیںامریکی ایجنڈے کی تکمیل کیلیے عوام کوسنہرے خواب دکھارہی ہیںجبکہ ہم نے اپنے منشورمیں اسلامی تعلیمات کی روسے جامع اوردیر پامعاشی ومعاشرتی ترقی کاپروگرام قوم کے سامنے پیش کردیا ہے۔ ادھرجے یو آئی نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے مختلف جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔
جے یوآئی کے وفدنے جے یوپی کے رہنماقاری زواربہادرسے ملا قات کی اورآئندہ عام انتخا بات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں رابطے جاری رکھنے کافیصلہ کیاگیا،جے یوآئی اورجے یو پی نے اس بات پراتفاق کیاکہ ملک کوبحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ مقررہ وقت پرعام انتخا بات ہیں،انھوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ انتخابات کاالتوا کسی صورت قبول نہیںکیاجائیگا۔آئی این پی کے مطابق جے یوآئی(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے جان اچکزئی کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے، مولانا امجدخان نے بتایاکہ انھوں نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔