وکی لیکس آج 17 لاکھ خفیہ دستاویزات شائع کرے گا
وکی لیکس آج 17 لاکھ خفیہ دستاویزات شائع کررہی ہے ،جس سے امریکا کوشدید جھٹکا لگنے کا امکان ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سمیت دنیا بھرسے آج 17 لاکھ خفیہ دستاویزات منظرعام پرآجائیں گی۔ یہ دستاویزات 1973 سے 1974 کی ہیں۔ دستاوایزات امریکی خفیہ ایجنسیوں اوردیگراعلیٰ حکام کی خفیہ رپورٹس ہرمشتمل ہیں۔ اس وقت کے امریکی وزیرخارجہ ہنری کسنجرکے حوالےسےبھی کچھ انکشافات کئےگئے ہیں۔
واضح رہے کہ وکی لیکس کےبانی جیولین آسانج اس وقت لندن میں ایکواڈورکے سفارت خانے میں پناہ لئےہوئےہیں۔