گذشتہ روز حملے کی کوشش مجھے راستے سے ہٹانے کی سازش تھی اختر مینگل
حکمرانوں کی حرکتوں سے نہیں لگتا کہ بلوچستان میں صاف او ر شفاف انتخابات ہونگے۔ اختر مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ان پر حملے کی کوشش انہیں راستے سے ہٹانے کی سازش تھی جسے ناکام بنادیا گیا
کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ میں سید منور حسن کا ممنون ہوں کہ وہ میرے گھر آئے ہمدردی کااظہار کیا، ان کے ساتھ ملاقات میں ملکی حالات اور بلوچستان کی صورتحال سمیت الیکشن پر بات ہوئی، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی حرکتوں سے نہیں لگتا کہ بلوچستان میں صاف او ر شفاف انتخابات ہونگے۔
ایک سوال پر اختر مینگل نے کہا کہ گزشتہ روز ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں جو لوگ ملوث تھے انہیں ہم نے پولیس کے حوالے کردیا اگر وہ اس کی تردید کرتے ہیں تو ہمارے پاس بھی شواہد ہیں وقت آنے پر ہم پیش کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمران ویسے بھی کہتے تھے کہ بلوچستان میں تین سردار ہیں جن کی وجہ سے مسئلہ ہے اب ان میں سے ایک رہ گیا ہے۔
اس موقع پر سید منور حسن نے کہا کہ مین اسٹریم پارٹیوں کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کااعلان خوش آئند ہے یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ انتخابات کے لئے حالات جس طرح سازگار ہونے چاہیے وہ یہاں نہیں ہیں بلوچستان میں لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے اور لوگوں کا اعتماد بحال کیا جائے ۔