کراچی ایئرپورٹ سے ایم کیوایم کا بدنام زمانہ ٹارگٹ کلررئیس مما گرفتار

ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری ہوئے تھے اور اسے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس

رئیس مما ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کا فرنٹ مین تھا، پولیس: فوٹو: فائل

کورنگی پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا سابق سیکٹر انچارج اور بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کورنگی پولیس نے ایم کیوایم کورنگی کا سابق سیکٹرانچارج اوربدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کوایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا۔ ملزم رئیس مما چکرا گوٹھ میں پولیس پارٹی پرفائرنگ کیس کا مرکزی ملزم اور دہشتگردی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری ہوئے تھے اور اسے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کو سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے رہا کرایا تھا۔ جس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہوگیا۔


ایس ایس پی کورنگی انویسٹی گیشن ذوالفقار مہر کے مطابق رئیس مما ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کا فرنٹ مین تھا، ملزم نے حماد صدیقی کے کہنے پر ہی چکراگوٹھ میں پولیس وین پر فائرنگ کی اور لیاری گینگ وار عزیر گروپ اور ایم کیو ایم حقیقی گروپ کے درجنوں کارکنوں کو ہلاک کیا جب کہ رئیس ماما چائینہ کٹنگ میں بھی ملوث رہا۔

Load Next Story