کراچی گرفتار دہشت گردوں کے کئی رہنماؤں پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

دہشت گردوں نے حیدر عباس رضوی، فیصل رضا عابدی، کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی سمیت مختلف افراد کو ٹارگٹ کی ریکی کررکھی تھی

سی آئی ڈی پولیس نے گرفتارہونے والے دہشت گردوں کے انکشافات پر رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کردی ہے، فوٹو:فائل


سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار4 کالعدم دہشت گردوں کے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مختلف سیاسی رہنماؤں سمیت اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کی ریکی کررکھی تھی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے اس سلسلے میں گرفتارہونے والے دہشت گردوں کے انکشافات پر رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کردی ہے، رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں سیف الرحمان عرف شہزاد، محمدعلی عرف حکیم، عبدالغنی عرف زبیر اور زاہد گل شامل ہیں۔ دہشت گردوں نے سیاسی رہنماؤں حیدر عباس رضوی، فیصل رضا عابدی، کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی سمیت مختلف افراد کو ٹارگٹ کی ریکی کررکھی تھی، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے انکشافات کے بعد مذ کورہ شخصیات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

Load Next Story