عدالتی حکم پر عمل کرکے راجا پرویز اشرف کو گرفتارکیا جائے فیصل صالح حیات
نگران حکومتیں غیر جانبدار نہ رہیں تو الیکشن پرشکوک وشبہات پیدا ہوجائیں گے، فیصل صالح حیات
QUETTA:
سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عمل کرکے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو گرفتارکیا جائے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل صالح حیات نے کہا کہ ایک سال 3 ماہ گزرگئے ہیں لیکن سپریم کورٹ کے احکامات پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے اور اس کی تمام ترذمہ داری نیب پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں، مجھ پرپانی چوری کا الزام لگا کر کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے جس پر اپیل دائر کردی ہے۔
فیصل صالح حیات نے کہا کہ اس مرتبہ ایسی پارلیمنٹ آئے گی جس میں کسی بھی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومتوں کی غیرجانبداری الیکشن میں پتہ چلے گی اگریہ غیرجانبداری نہ رہی تو الیکشن پر شکوک وشبہات پیدا ہوجائیں گے، آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پرعملدرآمد کرانا احسن قدم ہے لیکن اس کی حدود کا بھی تعین ہونا چاہئے۔