برطانیہ کی سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

مارگریٹ تھیچر کو برطانیہ کی پہلی اوراب تک کی آخری خاتون وزیراعظم ہونے کا منفرداعزازحاصل ہے.

مارگریٹ تھیچر نے برطانیہ کےاستحکام اورترقی کےلئے کئی سخت فیصلے کئے جس کی وجہ سے انہیں آئرن لیڈی کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔ فوٹو: رائٹرز

برطانیہ کی سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر جنہیں ''آئرن لیڈی'' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔


مارگریٹ تھیچر 1979 سے 1990 تک برطانیہ میں وزیراعظم کے عہدے پر فائذ رہیں، وہ گزشتہ چند سالوں سے شدید علیل تھیں،انہیں برطانیہ کی پہلی اوراب تک کی آخری خاتون وزیراعظم ہونے کا منفرداعزازحاصل ہے۔ انہوں نے برطانیہ کےاستحکام اورترقی کےلئے کئی سخت فیصلے کئے جس کی وجہ سےانہیں آئرن لیڈی کے خطاب سے بھی نوازاگیا۔

مارگریٹ تھیچرکی زندگی کا ایک اہم اور مشکل فیصلہ 1982 میں جزیرہ فاک لینڈز پر قبضے کےلئے ارجنٹائن سے جنگ کرنا تھا۔ انہوں نے اپنے جرنیلوں کی شدید مخالفت کے باوجود جنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کامیاب رہا۔ 1984 میں آئرش ری پبلکن آرمی نے آئرن لیڈی کو قتل کرنے کے لئے ان پر بم حملہ کیا جس میں 5افراد ہلاک ہوئے تاہم مارگریٹ تھیچر محفوظ رہیں،مارگریٹ تھیچر نے 1990 میں کنرویٹو پارٹی میں شدید اختلافات کے باعث وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔
Load Next Story