نیب اور ایف بی آر نے نوازشریف اورشہبازشریف کو کلیئر قرار دے دیا

شہباز شریف کو کسی کیس میں سزا نہیں ملی نہ ہی پلی بارگین کا ثبوت ملا ہے، نیب کی رپورٹ

شریف برادران اپنے تمام ٹیکس ادا کئے ہیں وہ اس حوالے سے نادہندہ نہیں۔ایف بی آر کی رپورٹ۔ فوٹو: فائل

نیب اور ایف بی آر نے نوازشریف، شہبازشریف اور چوہدری نثارعلی خان کو قرض اور ٹیکس نادہندگی سے کلیئر قرار دے دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو کسی کیس میں سزا نہیں ملی نہ ہی پلی بارگین کا ثبوت ملا ہے تاہم ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ اور راولپنڈی کی احتساب عدالت میں دو مقدمے زیر سماعت ہیں۔ ایف بی آر نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شریف برادران نے اپنے ذمہ تمام ٹیکس ادا کئے ہیں وہ اس حوالے سے نادہندہ نہیں،اس کے علاوہ ایف بی آر نے چوہدری نثار علی خان کو بھی ٹیکس نادہندگی سے کلیئر قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل ایک قومی روزنامے میں یہ خبر شائع کی گئی تھی کہ نیب نے شریف برادران کو نادہندہ قرار دے دیا ہے جس پر شہباز شریف نے اس اخبار اور نیب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story