پاکستانی کھلاڑیوں نے سرمائی اولمپکس کے اسکیٹنگ مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر لیا
میر نواز، محمد کریم،محمد عباس نے مطلوبہ نتائج حاصل کر کے سرمائی اولمپکس میں پاکستان کے لئے جگہ بنا لی ہے، افتخار باجوا
پاکستانی کھلاڑیوں نے سرمائی اولمپکس 2014 میں اسکیٹنگ کے مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اسکائی فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیدار افتخار باجوا کے مطابق قومی اسکیٹنگ ٹیم نے اٹلی، ترکی اور لبنان میں ہوئے مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے آئندہ سال منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر نواز، محمد کریم اور محمد عباس نے مطلوبہ نتائج حاصل کر کے سرمائی اولمپکس میں پاکستان کے لئے جگہ بنا ئی ہے۔
افتخار باجوانے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کے درمیان جنوری 2014 سے قبل مزید 5 مقابلے کرائے جائیں گے جن میں سے فاتح قرار پانے والے کھلاڑی کو روس میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس 2014 میں ملک کی نمائندگی کے لئے بھیجا جائے گا۔ اس سے قبل سال 2010 کے سرمائی اولمپکس میں محمد عباس نے ملک کی نمائندگی کی تھی۔