مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کی گرفتاری ڈیل کے تحت ہوئی
تنظیمی یقین دہانی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے،رئیس مما سارا ملبہ حماد صدیقی پر ڈال دیگا، ذرائع
ISLAMABAD:
چند ماہ قبل ملائیشیا سے ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس الدین عرف مما کی گرفتاری کی خبروں کے بعد مسلسل پراسرار خاموشی کل اچانک اس وقت ٹوٹ گئی جب ملزم کی کراچی پولیس حوالگی کے حوالے سے میڈیا رپورٹ گردش کرنے لگی، صبح ناصرف ان خبروں کی تصدیق ہوئی بلکہ کورنگی پولیس نے ملزم کے مزید نئے مقدمات میں بھی گرفتاری ظاہر کردی۔
ایم کیو ایم عسکری ونگ کے اہم کردار کے طور پرشناخت رکھنے والے رئیس مما کی اس طرح پراسرار گرفتاری اور پھر حوالگی کو ذرائع ایک ڈیل کے پس منظر میں دیکھ رہے ہیں جس کے تحت ملزم کی کافی عرصے سے سیاسی وابستگی کی تبدیلی کے حوالے سے اندرون خانہ رہنے والے رابطے بتائے جاتے ہیں ان رابطوں سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ رئیس الدین عرف مما کی گرفتاری پولیس کی کارروائی نہیں بلکہ تنظیمی طور پر یقین دہانی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے اب رئیس مما اندرونی طورپر ایم کیو ایم سے الگ ہوکر نئی تنظیم کی شکل میں ظاہر ہونے والی پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکا ہے جبکہ مقدمات میں قانونی طور پر صورتحال واضح ہونے اور امید کے مطابق ضمانت ہونے کے بعد کسی بھی وقت اعلان کی صورت میں یہ واضح کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رئیس مما کی جانب سے پی ایس پی میں جانے کے لیے کئی عرصے سے رابطے تھے اور پی ایس پی نے اسے تنظیم میں شمولیت کے لیے گرین سگنل دے دیا تھا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طورپر رئیس مما اپنے سارے کارروائیوں کے حوالے سے ملبہ ایم کیوایم کی تنظیمی پالیسی کے تحت حماد صدیقی پر ڈال دے گا، ذرائع کے مطابق رئیس عرف مما پر شہر کے مختلف علاقوں میں 40 سے زائد مقدمات درج ہیں جس میں بڑے مقدمات سندھ محبت ریلی پر فائرنگ، سانحہ 12مئی، مرکز نائن زیرو پر چھاپہ، چکرا گوٹھ و دیگر شامل ہیں، ذرائع کے مطابق رئیس عرف مما ایم کیو ایم لندن کورنگی کا سیکٹر انچارج تھا اور ایم کیو ایم کے ٹی سی سابق عہدیدار حماد صدیقی کے دست راز اور اسکی ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں چلایا کرتا تھا۔
سابق ڈی جی رینجرز بلال اکبر کی سربراہی میں رینجرز کی بھاری نے 11 مارچ2015 کو جب عزیز آباد میں قائم ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا گیا تھا اس وقت حماد صدیقی، رئیس عرف مما و دیگر کارکنان فرار ہوگئے تھے اس چھاپے کے بعد رئیس مما اور حماد صدیقی ملک سے فرار ہوگئے تھے اور اب جاکر رئیس مما کی گرفتاری عمل میں آئی ، ضلع کورنگی کے ایک سینئر پولیس آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ رئیس مما پر درج کیے جانے والے پرانے مقدمات کی خاص کوئی اہمیت اس لیے نہیں ہے کہ ان مقدمات میں زیادہ تر افراد ضمانتوں پر رہا کچھ بری ہوچکے ہیں اور کچھ اس دنیا میں ہی نہیں رہے پرانے مقدمات میں چند مقدمات ایسے بھی قائم ہیں جس میں رئیس عرف مما اور اس کے سہولت کاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایم کیو ایم لندن کے سابق سیکٹرانچارج کورنگی اورمبینہ ٹارگٹ کلر نے کب کب کیا کیا گل کھلائے؟ سامنے آنے لگا، کورنگی انوسٹی گیشن پولیس نے گرفتار ملزم رئیس عرف مما کے خلاف ضلع کورنگی کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی فہرست مرتب کرلی، ملزم سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔گرفتارملزم کورنگی میںچائنہ کٹنگ کا ماسٹر مائنڈ بھی سمجھا جاتا تھا اور ملزم قتل،اقدام قتل، پولیس مقابلے،جلا ؤ گھیراؤ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر الزامات میں پولیس کوانتہائی مطلوب تھا،پولیس نے ملزم کے خلاف شہر کے دیگر اضلاع میں درج مقدمات کی چھان بین شروع کردی۔
کورنگی انویسٹی گیشن پولیس نے انٹرپول کے ذریعے ملائشیا سے گرفتار کیے جانے والے ایم کیو ایم لندن کے انتہائی مطلوب اورکورنگی کے سابق سیکٹر انچارج رئیس الدین عرف مما سے تحقیقات کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں رئیس عرف ماما کے خلاف ضلع کورنگی کے 12 مقدمات سامنے آگئے۔ رئیس ماما کے خلاف پہلا مقدمہ زمان ٹائون تھانے میں جلائو گھیرائو اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات کے تحت 1990 میں درج ہوا۔ ملزم کے خلاف زمان ٹائون تھانے میں 8 مقدمات درج ہیں جن میں قتل،اقدام قتل ، پولیس مقابلے اوردیگر دفعات شامل ہیں۔ رئیس ماما کے خلاف کورنگی تھانے میں بھی 4 مقدمات درج ہیں۔ رئیس ماما کے خلاف کورنگی میں پہلا مقدمہ2001میں درج ہوا ۔ شہر کے دیگراضلاع میں درج مقدمات کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کئی پولیس افسران واہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔لسانی فسادات کے دوران کورنگی کی ٹارگٹ کلرٹیم کا سربراہ تھا۔
انسداددہشت گردی منتظم عدالت نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کے روبرو دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ کورنگی پولیس نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزم کا ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما کا20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ملزم کوکورنگی پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر عید گاہ گراونڈ سے اسلحہ برآمد کیاگیا ہے۔ تین کلاشنکوف ایک نائن ایم ایم ہینڈ گرینڈ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم پولیس والوں کے درجنوں مقدمات میں ملوث ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کے خلاف نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمات میں گرفتاری ڈالنی ہے۔ رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں رئیس مما کو عدالت پہنچایا گیا۔