سوات میں ترقیاتی كاموں میں كرپشن اینٹی كرپشن ٹیم کی تحقیقات شروع
اینٹی کرپشن ٹیم کی تحقیقات کے آغاز سے سركاری محكموں میں كھلبلی مچ گئی
OSMANABAD:
سوات میں ترقیاتی كاموں میں كرپشن اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم تحقیقات كے لئے سوات پہنچ گئی۔
سوات میں پی ٹی آئی دور میں مكمل كئے جانے والے اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں كرپشن اور غیر معیاری كام كی انكوائری شروع ہوگئی ہے جس كے لئے اسپیشل ٹیم سوات پہنچ گئی ہے، ٹیم نے ڈپٹی ڈائریكٹر ٹیكنیكل یاسین وزیر اور سركل آفیسر عبدالعلیم كی قیادت میں مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ترقیاتی كاموں كی جانچ پڑتال شروع كردی ہے۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے عوامی شكایات پر مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں بیوٹیفیكیشن، ایریگیشن، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر محكموں كے مكمل كئے جانے والے اور جاری ترقیاتی منصوبوں كے نمونے حاصل كركے معیار كی جانچ پڑتال كے لئے پشاور لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں۔