مالی بے قاعدگیوں پر قابو پانے كیلئے مزید اقدامات كی ضرورت ہےگورنر بلوچستان

ترقیاتی فنڈز كو ضیاع سے بچانے میں آڈٹ جنرل آف پاكستان كا ادارہ كلیدی اہمیت كا حامل ہے،گورنر

ترقیاتی فنڈز كو ضیاع سے بچانے میں آڈٹ جنرل آف پاكستان كا ادارہ كلیدی اہمیت كا حامل ہے،گورنر۔فوٹو: فائل

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ تعمیرات میں معیاری میٹریل یقینی بنانے ترقیاتی فنڈ ضائع ہونے سے بچانے میں آڈٹ جنرل كا ادارہ كلیدی اہمیت كا حامل ہے۔

محمد خان اچکزئی نے ڈی جی آڈٹ بلوچستان محمود عامر سے گورنر ہاؤس كوئٹہ میں ملاقات کی، ملاقات كے دوران ڈی جی آڈٹ محمود عامر نے گورنر بلوچستان كو اپنے محكمے كی كاركردگی سے متعلق آگاہ كیا اور سالانہ رپورٹ 2016:17 اور پرفارمنس رپورٹ بھی پیش كی۔


اس موقع پر گورنر بلوچستان نے وفاقی اور صوبائی سطح پر اربوں روپے كی ریكوری كو سراہتے ہوئے كہا كہ یہ خوش آئند عمل ہے تاہم سركاری محكموں میں بے قاعد گیوں پر قابو پانے اور شفافیت كو یقینی بنانے كیلئے مزید اقدامات كی ضرورت ہے تاكہ بے قاعدگیوں كا امكان كم سے كم ہو کیوں کہ سالانہ آڈٹ رپورٹ اور پر فارمنس رپورٹوں میں بے قاعد گیوں كی نشاندہی سے بد عنوانی كا خاتمہ كرنے میں مدد ملتی ہے۔

گورنر بلوچستان نے كہا ہے كہ سركاری محكموں میں مالی نظم و ضبط كی بحالی اور شفافیت كو برقرار ركھنا اشد ضروری ہے اس ضمن میں سركاری محكموں میں مالی بے قاعدگیوں پر قابو پانے تعمیرات میں معیاری میٹریل كے استعمال كو یقینی بنانے اور ترقیاتی فنڈز كو ضیاع سے بچانے میں آڈٹ جنرل آف پاكستان كا ادارہ كلیدی اہمیت كا حامل ہے۔
Load Next Story