تھر کے موروں میں پھر بیماری پھیل گئی 10 ہلاک

مختلف دیہات میں متعددمرض میں مبتلا، ایک سال قبل بھی متعدد پرندے ہلاک ہوگئے تھے

گاؤں کے رہائشیوں محمد موسیٰ راہموں اور اللہ ڈنو راہموں نے میڈیا کو بتایا کہ بیماری کے باعث 10مور مرگئے ہیں. فوٹو: ایکسپریس

ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کے نواحی گائوں سینگالو میں موروں میں ایک بار پھر بیماری پھیل گئی جس کے باعث 10 مور مرگئے.

گاؤں کے رہائشیوں محمد موسیٰ راہموں اور اللہ ڈنو راہموں نے میڈیا کو بتایا کہ بیماری کے باعث 10مور مرگئے ہیں جبکہ متعدد مرض میں مبتلا ہیں۔




انھوں نے مزید بتایا کہ علاقے کے دیگر دیہات میں بھی موروں میں بیماری کی اطلاعات ہیں۔ تھرپارکر میں ایک برس قبل بھی رانی کھیت کی وبا پھیلنے سے لاتعداد مور مر گئے تھے۔ اس وقت بھی محکمہ وائلڈ لائف بیماری پر قابو پانے میں ناکام رہا تھا۔تھرپارکر کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خوب صورت اور نایاب پرندے کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
Load Next Story