میرپورخاص میٹرک کے امتحانات کا آغاز نقل نہ رک سکی

افسران کے مختلف اسکولوں کے دورے،4جعلی امیدوار بھی پکڑ لیے گئے

سوالیہ پرچہ تقسیم ہونے کے چند ہی منٹ بعد امتحانی مرکز سے نکل کرفوٹو اسٹیٹ دکانوں پر پہنچ گیا. فوٹو: فائل

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پہلے روز بورڈ کے تحت میرپورخاص میں نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ لیا گیا۔

تعلیمی بورڈ کے چیئرمین شفیق احمد خان نے ویجیلنس ٹیم کے اراکین سیکریٹری تعلیمی بورڈ برکت علی قریشی کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔علاوہ ازیں ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز پروفیسر عبدالحمید شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نے بھی امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور 2جعلی امیدواروں کو اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا ۔

جبکہ تعلیمی بورڈ کے افسران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سانگھڑ کی ٹیم نے بھی امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور 5امیدوار نقل کرتے ہوئے اور 2 جعلی امیدوارپکڑے گئے، شہر بھر میں کھلے عام دفعہ 144کی خلاف ورزی ہوتی رہی اور فوٹو اسٹیٹ مشینوں کی بندش کے حوالے سے انتظامیہ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔




جبکہ دوسری جانب شہر کے بیشتر مقامات پر حل شدہ پیپر بھی کھلے عام فروخت ہوتے رہے۔دوسری جانبنوکوٹ میں میٹرک کے امتحانات کے پہلے پرچے میں کاپی کلچر عروج پر پہنچ گیا، امتحانی مراکز کے بلاکوں اور سینٹر کی چار دیواریوں میں غیر متعلقہ افراد کا تانتا بندھا رہا، تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144نافذ کی گئی تھی۔

سوالیہ پرچہ تقسیم ہونے کے چند ہی منٹ بعد امتحانی مرکز سے نکل کرفوٹو اسٹیٹ دکانوں پر پہنچ گیا،،لڑکیوں کے بلاکوں میں غیر متعلقہ افراد کا رش نمایاں دیکھنے میں آیا۔ اس سلسلے میں امتحانی مرکز کے انٹرنل اور ایکسٹرنل، اسکول انتظامیہ اور نوکوٹ پولیس 3 گھنٹے کے پرچے کے دوران مرکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے اور کاپی کلچر کی روک تھام میں مکمل ناکام رہی۔
Load Next Story