ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کیلیے ٹیم تشکیل دینے میں مشکلات

دورہ پاکستان کے لیے کم از کم 5 نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے

دورہ پاکستان کے لیے کم از کم 5 نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے ۔ فوٹو : فائل

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کے لیے ٹیم تشکیل دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دورہ پاکستان کے لئے ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم کے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے، کئی کھلاڑی مختلف وجوہات کی بنیاد پر ٹیم کو دستیاب نہیں، جیسن ہولڈر کی جانب سے ٹیم سے اپنا نام واپس لیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد بورڈ کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔


دورہ پاکستان کے لیے کم از کم 5 نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے، ٹیم میں آندرے فلیچر، چیڈوک والٹن اور سیموئل بدری کے علاوہ دیگر کھلاڑی شامل ہوں گے، ابھی تک ویسٹ انڈیز کے حتمی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو ہفتے کی شب پاکستان کے ساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے کراچی پہنچنا ہے، پہلا میچ یکم اپریل، دوسرا 2 جب کہ تیسرا 3 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story