ترقیاتی منصوبوں کیلیے اب تک 1434 ارب روپے جاری

مختص فنڈز کا 61.54 فیصد، انفرااسٹرکچر 75.4 ارب، سماجی منصوبوں کیلیے 63.3 ارب فراہم۔

متفرق پراجیکٹس کیلیے 1.9 ارب، ایرا کو 2.8 ارب روپے دیے گئے، منصوبہ بندی کمیشن فوٹو : فائل

ترقیاتی منصوبوں کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص رقم میں سے یکم جولائی سے 8اپریل 2013تک 61.54 فیصد فنڈز جاری کر دیے گئے۔

منصوبہ بندی کمیشن سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی کے تحت 233ارب روپے مختص کیے گئے تھے جس میں سے 1کھرب 43ارب 40کروڑ روپے ریلیز کیے جاچکے ہیں، ان میں سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے 347 منصوبوں کے لیے 75 ارب 40 کروڑ روپے فراہم کیے گئے جبکہ سماجی شعبے کے 712 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 63 ارب 30 کروڑ ریلیز کیے گئے۔




77 متفرق منصوبوں کے لیے 1ارب 90 کروڑ روپے اور زلزلہ تعمیرنو وبحالی اتھارٹی (ایرا) کو 2 ارب 80 کروڑ روپے فراہم کیے گئے۔ واضح رہے کہ پی ایس ڈی پی کا مجموعی حجم 360ارب ہے جس میں100 ارب روپے کی بیرونی امداد اور 27ارب روپے کے اسپیشل پروگرامز بھی شامل ہیں، بیرونی فنڈنگ کا انتظام اقتصادی امور ڈویژن، خصوصی منصوبوں کی فنڈنگ کابینہ یا فنانس ڈویژن جبکہ پی ایس ڈی پی کا انتظام منصوبہ بندی کمیشن سنبھالتا ہے۔
Load Next Story