اورنگی ٹائونپیپلز پارٹی کا کارکن جاوید بہاری سپرد خاک

پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید بہاری کوجمعرات کو اورنگی ٹائون سیکٹر 15-Dکے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

دہشت گردوںکے ہاتھوںقتل کیے گئے پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید بہاری کوجمعرات کو اورنگی ٹائون سیکٹر 15-Dکے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،اس سے قبل نمازجنازہ امدادیہ مسجد میں ادا کی گئی۔


تدفین میں عزیزوں، رشتے داروں اوراہل محلہ کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنمائوںنجمی عالم، عابد ستی، سلیمان سندھی، نیک محمد بروہی، منا بہاری، آصف خان، جمیل ڈاہری، اکبر کاچھیلو اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دریں اثنا اس موقع پرکارکنان سے بات چیت کے دوران پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم نے کہا ہے کہ دہشت گرد گذشتہ روز بنگلہ بازار اورنگی ٹائون میں زکوٰۃ اور فطرے کی پرچیاں تقسیم کر رہے تھے جاوید بہاری نے فطرے کی پرچی لینے سے انکار کیا جس پر دہشت گردوںنے انھیں شہید کر دیا،انھوں نے مطالبہ کیا کہ جاوید بہاری کو قتل کرنے والے نامزد ٹارگٹ کلرز کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
Load Next Story