یوسف پٹھان نے آئی پی ایل کی وجہ سے ہنی مون کا ارادہ ترک کر دیا
کرکٹ میں چھٹی نہیں ہوتی، ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کی وجہ سے شادی کے فوری بعد میدان میں اترنا پڑا، یوسف پٹھان
PARIS:
بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے آئی پی ایل کی وجہ سے ہنی مون پر جانے کا ارادہ ترک کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں چھٹی نہیں ہوتی، ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کی وجہ سے شادی کے فوری بعد میدان میں اترنا پڑا۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ شادی کو بمشکل ایک ہفتہ ہی ہوا تھا کہ مجھے آئی پی ایل کیلیے اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جوائن کرنا پڑا، یہ میرا کام اور میں وہی کررہا ہوں، آئی پی ایل ایک لمبا ایونٹ اور ہمیں کافی دنوں تک گھر سے دور رہنا پڑے گا مگر مجھے کوئی شکایت نہیں ہے۔
یوسف نے کہا کہ میری ارینج میرج ہوئی، آئی پی ایل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ہر چیز وقت کے ساتھ بدلتی ہے پہلے ٹیسٹ 7 دن کے ہوتے تھے پھر 5 کے ہوگئے، ون ڈے بھی 60 سے 50 اوورز میں سمٹ آئے، اسی طرح ٹوئنٹی 20 نے بھی اپنی جگہ بنالی ہے۔ اپنے بھائی عرفان پٹھان سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ ہم ایک ہی گھر میں رہتے اور بچپن سے ایک ساتھ کرکٹ کھیلتے اور پریکٹس کرتے ہیں، جب ہم گھر پر کچھ نہ کررہے ہوں تو پھر کرکٹ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔