شاہ رخ خان بچپن کی طرف لوٹنے لگے
فلم ’زیرو‘ رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم 'زیرو' میں بہت تیزی سے بچپن کی طرف لوٹ رہے ہیں۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کو اُن کی منفرد اور خاص کر رومانوی اداکاری کی وجہ سے فلم انڈسٹری کا کنگ کہا جاتا ہے لیکن گزشتہ چند سالوں سے انہیں اپنی فلموں کی وہ پذیرائی نہیں مل رہی جس کے وہ حقدار ہیں اور یہ بات اداکار خود بھی جانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی بادشاہت کو قائم رکھنے کے لیے نئے سال کے موقع پر نئے انداز میں مداحوں کے سامنے آنے کا فیصلہ کیا۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں اپنی نئی فلم 'زیرو' کے ہدایتکار انند رائے اور ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ان کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جب کہ اپنے جذبات کو بیان کرتے ہوئے اتنا کہوں گا کہ فلم 'زیرو' کی وجہ سے میں تیزی سے بچپن کی طرف جارہا ہوں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کنگ خان کی فلم 'زیرو ' کے ٹیزر نے دھوم مچادی
واضح رہے کہ فلم 'زیرو' میں شاہ رخ خان کے مدمقابل انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گی جب کہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔