اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوںمیں گزشتہ ماہ 6 فیصداضافہ
مکئی23،گندم19،چینی12فیصدمہنگی،گوشت کے دام کم، ڈیری وچاول کے برقرار
BRIDGETOWN:
اشیائے خوراک کی عالمی قیمتوں میں 3ماہ مسلسل کمی کے بعد جولائی میں 6 فیصد اضافہ ہوگیا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت کے مطابق ایف اے او انڈیکس جولائی میں 213 پوائنٹس پر رہا جو جون سے 12پوائنٹس زیادہ تاہم فروری 2011 کی بلند سطح 238 پوائنٹس سے نیچے ہے،
انڈیکس میں اضافہ اجناس اور چینی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ہوا، ڈیری مصنوعات کی عالمی قیمتیں کم وبیش برقراررہیں، سیریل پرائس انڈیکس 17 فیصد اضافے سے 260 پوائنٹس پر جاپہنچا، امریکا میں قحط کے باعث جولائی میں مکئی کی قیمتیں 23 فیصد بڑھ گئیں،
گندم کی قیمتوں میں بھی 19 فیصد اضافہ ہوا تاہم چاول کی قیمتیں پرانی سطح پر برقرار رہیں، چینی کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا، گوشت کی قیمتیں 1.7 فیصد کم ہوگئیں۔