مظفر آباد میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

مسافر جیپ وادی نیلم کے دور افتادہ مقام تاؤبٹ سے مظفر آباد آ رہی تھی

جیپ دشوار گذار کچے راستے میں بے قابو ہو کر دریا میں گری فوٹو: فائل

وادی گریس میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے تاؤبٹ سے دارالحکومت مظفر آباد جانے والی مسافر جیپ دشوار گزار کچے راستے کے باعث بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مسافروں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا، اسپتال انتظامیہ نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ دیگر کا علاج جاری ہے۔
Load Next Story