مشرف کوگارڈآف آنردینے والوں کو بھی گرفتارکیا جائےاعتزاز

نگراں حکومت پرویزمشرف کیخلاف غداری کامقدمہ بھی درج کراسکتی ہے، میڈیا سے گفتگو

جب 2وزرائے اعظم کیخلاف ایکشن لیا جاسکتا ہے توایک جنرل کیخلاف کیوں نہیں؟پی پی رہنما فوٹو: فائل

KARACHI:
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماسینیٹراعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نگراں حکومت پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ بھی درج کراسکتی ہے۔

جب دو وزرائے اعظم کے خلاف ایکشن لیاجاسکتا ہے تو ایک جنرل کے خلاف کیوں نہیں؟ سابق صدرپرویز مشرف کو گارڈ آف آنردینے والوں کو بھی گرفتارکیاجائے۔ وہ پیر کو صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔




 

اعتزازاحسن نے سپریم کورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویزاشرف کے خلاف ایکشن لیا جاسکتا ہے تو پھرسابق جنرل پرویزمشرف کے خلاف کیوں نہیں؟۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جب تک میرے مشوروں پر عمل کرتے تھے کامیاب تھے مگرآج کل وہ میری نہیں مانتے۔ مجھے ججزبحالی کے موقع پرجنرل جہانگیرکی کال آئی تھی فون سننے پر کوئی پابندی نہیں مگرآج تک کسی جرنیل یا ججز سے ڈکٹیشن نہیں لیا۔
Load Next Story