پاکستانیوں کی شکایاتلیبیاکی56کمپنیوں کے ویزوںپرپابندی

مذکورہ کمپنیاںپاکستانیوںسے معاہدے پورے نہ کرسکیں ،پابندی لیبیاسفارتخا نے نے لگائی

مذکورہ کمپنیاں پاکستانیوں سے معاہدے پورے نہ کرسکیں ،پابندی لیبیاسفارتخا نے نے لگائی فوٹو: فائل

اسلام آباد میں لیبیاسفارتخانے کے ناظم الامور نے پاکستا نیوںکی شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاہے اور لیبیا کی ایسی کمپنیوں پر پابندی لگا دی ہیجو پاکستانی محنت کشوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکا م رہی ہیں۔


ناظم الامور نے پابندی مذکورہ کمپنیوں کی طرف سے ملازمت کے لیے ویزوں کے اجرا پر لگائی ہے۔ لیبیا کے سفارتخا نے کا ویزاسیکشن اب مذکورہ 56کمپنیوں کی طرف سے درخواست پر ویزا نہیں دے گا اور نہ ہی ایسے کسی پاکستانی کا پاسپورٹ وصول کرے گا جو ان کمپنیوں کا ویزا حاصل کرناچاہتے ہیں۔

سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ جو بھی لیبیا کا ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں یا پرانے ویزے میں توسیع کرانا چاہتے ہیں وہ لیبیا کے سفارتخانے کے ویزا سیکشن ایف 10تھری اسلام آباد سے براہ راست رابطہ کر یں یا پھر حکومت پاکستان کی جانب سے مجازکمپنیوں کے ذریعے رابطہ کیا جائے۔ دوسری طرف لیبیا کے سفارتخانے نے کراچی میں اپنے قونصل خانے کوفوری کھولنے کا فیصلہ کیاہے تاکہ کراچی اور اس کے گردونواح میں رہنے والے پاکستانیوں کو ویزا کے حصول کے لیے اسلام آبادکاسفر نہ کرنا پڑے۔
Load Next Story