دنیا کے تیزی سے پھیلنے والے 40 شہروں میں 5 پاکستانی شہر بھی شامل

2075ء تک دنیا کی آبادی بڑھ کر ساڑھے 9 ارب تک پہنچ جائے گی، رپورٹ

آئندہ برسوں میں ترقی پذیر شہر آبادی سے بھر جائیں گے،(فوٹو: فائل)

MARSEILLE:
دنیا کے تیزی سے پھیلنے والے 40 شہروں میں پاکستان کے 5 شہر بھی شامل ہیں۔

برلن کی ایک 'ڈیٹا وراپر' نامی ویب سائٹ نے اقوام متحدہ کے 2000ء سے 2016ء تک کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے دنیا میں بڑھتی ہوئی شہری آبادی کا جائزہ لیا ہے اور مشاہدے کی بنیاد پر آئندہ برسوں میں عالمی آبادی اور شہروں کے پھیلاؤ کی درجہ بندی کی ہے۔

ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 2075ء تک عالمی آبادی بڑھ کر ساڑھے 9 ارب تک پہنچ جائے گی اور شہریوں کی بڑی تعداد بڑے شہروں خصوصاً ترقی پذیر شہروں سے بھر جائیں گے۔




امریکا اور یورپی ممالک کے شہروں کے مدمقابل جنوبی ایشیائی شہری آبادی زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے جس میں سرفہرست چین اور بھارت ہیں۔

چین کے شہر بیہائی میں 2006ء سے 2020ء تک سالانہ آبادی کی شرح ساڑھے 10 فیصد سے زائد بڑھے گی جب کہ اسے عرصے میں بھارتی شہر غازی آباد کی آبادی 5.2 فیصد بڑھے گی۔

اسی طرح دنیا کے تیزی سے آبادی کے لحاظ سے پھیلنے والے 40 بڑے شہروں میں پاکستان کے 5 شہربھی ہیں۔ ان میں گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور کراچی شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق تیزی سے پھیلنے والا شہر گوجرانوالہ ہے جہاں 2006ء سے 2020ء کے دوران آبادی 3 اعشاریہ 49 فیصد سالانہ بڑھے گی۔

Load Next Story