پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے جو کہ 15 سیکنڈز تک جاری رہے
خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جو کہ 15 سیکنڈ تک جاری رہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں پشاور، دیربالا، نوشہرہ، سوات، مینگورہ، ہنگو، اورکزئی ایجنسی، صوابی، چھتر پلین، مانسہرہ اور گردو نواح میں رات 11 بج کر 50 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جو کہ 15 سیکنڈز تک جاری رہے جس کے سبب لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا۔