ٹی 20 سیریز ٹریفک پولیس کا ٹریفک پلان اورمتبادل راستوں کا اعلان
یکم تا3 اپریل تک شہری متبادل راستے اختیار کرسکتے ہیں،شہری گاڑیوں اورموٹر سائیکل مقررہ پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں
ٹریفک پولیس نے یکم اپریل سے3 اپریل تک نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی 20 سیریز کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان اور متبادل راستوں کا اعلان کردیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق یکم اپریل سے 3 اپریل تک نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان اور متبادل راستوں کا اعلان کیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے ان کے لیے پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں پارکنگ کے لیے اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ضلع وسطی اور غربی کے رہائشی نیپا اور لیاقت آباد نمبر 10،حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ پر گراؤنڈ نزد حکیم سعید پارک ،اردو یونیورسٹی گرائونڈ اور اتوار بازار گرائونڈ باالمقابل بیت المکرم مسجد کے قریب اپنی گاڑی ، موٹر سائیکل پارک کریں اور انھیں شٹل سروس کے ذریعے ایکسپو سینٹرکے پاس لے جایا جائے گا۔
ضلع ملیر اور شرقی کے رہائشی صفورا، نیپا اور سہراب گوٹھ ، گلشن چورنگی بائیں جانب اے جی سندھ یوٹرن، نیپا سے یونیورسٹی روڈ غریب نواز فٹبال گرائونڈ پر اپنی گاڑی، موٹرسائیکل پارک کریں اور انھیں شٹل سروس کے ذریعے ایکسپو سینٹر کے پاس لے جایا جائے گا۔
ضلع شرقی اور ملیر کے رہائشی براستہ ڈرگ روڈ اور راشد منہاس روڈ، ملینئیم مال سے بائیں جانب اسٹیڈیم روڈ (جانب ڈالمیا) پر غریب نواز فٹبال گرائونڈ میں اپنی گاڑی، موٹر سائیکل پارک کریں اور بذریعہ شٹل سروس انہیں بحریہ یونیورسٹی اسٹیڈیم روڈ لے جایا جائے گا۔
ضلع جنوبی، سٹی، غربی، کورنگی اور ڈیفنس کے رہائشی شارع فیصل ،شارع قائدین ، اللہ والی چورنگی، سوسائٹی سگنل سے دائیں جانب کشمیر روڈ کے ایم سی گرائونڈ، کے ڈی اے کلب اور چائنا گرائونڈ میں اپنی گاڑی، موٹر سائیکل پارک کریں اور بذریعہ شٹل سروس انھیں فاطمہ جناح کالج بالمقابل آغا خان اسپتال گیٹ نمبر3 لے جایا جائے گا۔
ضلع وسطی اور غربی کے رہائشی براستہ ناظم آباد، لسبیلہ، گرومندر، پی پی چورنگی سے جانب عائشہ عزیز چورنگی سے کشمیر روڈ پر کے ایم سی گرائونڈ، کے ڈی اے کلب اور چائنا گرائونڈ میں اپنی گاڑی ،موٹر سائیکل پارک کریں اور بذریعہ شٹل سروس انھیں فاطمہ جناح کالج بالمقابل آغا خان اسپتال گیٹ نمبر3 لایا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل سے حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سر شاہ سلیمان روڈ عام شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی کارساز، ڈرگ روڈ، شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپا اور اسی طرح ایئر پورٹ سے آنے والے شہری ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ عام شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، نیپا ،عسکری IV، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم ، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں ٹریفک پولیس کے مطابق نیپا سے پی پی چورنگی تک عام شہریوںکو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، نیپا، گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ یا صفورہ، نیپا ،بائیں جانب راشد منہا س روڈ،ملینیم ، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پی پی چورنگی سے نیپا تک عام شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی شارع قائدین سے مزار قائد یاخداد کالونی فلائی اوور ریمپ سے بائیں جانب صدر اور اسی طرح گرومندرچورنگی، پی پی چورنگی سے دائیں جانب صدریا عائشہ عزیز چورنگی سے دائیں جانب شارع قائدین کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں ٹریفک پولیس کے مطابق کشمیر روڈ عائشہ عزیز چورنگی سے جیل فلائی اوور تک عام شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
شارع قائدین سے مزار قائد یا خداد کالونی فلائی اوور ریمپ سے بائیں جانب صدر اور اسی طرح گرومندرچورنگی ، پی پی چورنگی سے دائیں جانب صدر یا عائشہ عزیز چورنگی سے دائیں جانب شارع قائدین کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں ٹریفک پولیس کے منطابق شہید ملت روڈ پر جیل فلائی اوور شہریوں کے استعمال کے لیے کھلارہے گا جبکہ شہید ملت سے جیل فلائی اوور پر ریمپ جانب نیو ٹائون تھانہ ،حسن اسکوائر بند ہوگا۔
تین ہٹی، جمشید روڈ سے آنے والے شہری جو جیل روڈ سے ہوتے ہوئے یونیورسٹی روڈ آنا چاہیں انھیں یونیورسٹی روڈ کی جانب آنے کی جازت نہیں ہوگی انھیں سینٹرل جیل کے سامنے سے جمشید روڈ کی جانب دوبارہ موڑ دیا جائے گا ٹریفک پولیس کے مطابق سرشاہ سلیمان روڈ پر لیاقت آباد نمبر10سے اسٹیڈیم تک عام شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی شہری لیاقت آباد نمبر 10 سے بائیں جانب کریم آباد یا دائیں جانب ڈاکخانہ ، تین ہٹی کی جانب جاسکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میچ کے اوقات کے دوران کارساز اور ڈرگ روڈ پر ٹریفک کادبائو ذیادہ رہے گا اس لیے لانڈھی،کورنگی اور گلشن حدید کے رہائشی حضرات کے لیے موزوں رہے گا کہ وہ صدر سے ایف ٹی سی فلائی اوور، کالا پل، کورنگی انڈسٹریل ایریا، قائد آباد سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں ضلع وسطی، شرقی، ملیر، جنوبی اور غربی کے رہائشی لیاری ایکسپریس وے مرزا آدم خان چوک ، ماڑی پور تا سہراب گوٹھ دونوں جانب استعمال کرسکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر ،پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے سیکیورٹی اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور ہدایات پر عمل کریں اپنی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مرکزی سڑک پر کھڑی نہ کریں بلکہ مقررہ پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں۔
ٹریفک پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کیلیے ٹریفک پولیس رہنما 1915، سوشل میڈیا یونٹ فیس بک karachitrafficpolice، واٹس ایپ نمبر 03059266907 یا ایف ایم ریڈیو88.6 سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔