ایبٹ آباد میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل
لڑکے کے والدین نے نوبیاہتا جوڑے کو قتل کرکے لاشیں سڑک پر پھینک دیں، پولیس
پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو سسرالیوں نے بہانے سے گھر بلا کر قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پاوہ کے رہائشی ناصر اور فضا نے چند ہفتے قبل گھر والوں کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کی تھی۔ نوبیاہتا جوڑے کو لڑکی کے والدین نے صلح کے لئے گھر بلایا تھا جہاں انہیں غیرت کے نام پر قتل کردیا اور لاشیں سڑک پر پھینک دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف شواہد کی روشنی میں کارروائی شروع کردی گئی ہے۔