رحمان ملک کا اپنے لئے پرویز مشرف کے طرز کی سیکیورٹی کا مطالبہ
امید ہے کہ سیاستدان اور عوام مل جل کر اس الیکشن کو کامیاب بنائیں گے, رحمن ملک
سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ انہیں طالبان کی جانب سے دھمکیاں دی گئی ہیں لہٰذا پرویرمشرف کی طرح فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
دہری شہریت کیس میں سٹی کورٹ میں پیش ہونے سے قبل ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اس الیکشن کو ہم آنے والے وقت کے لئے امید کی کرن کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں، امید ہے کہ سیاستدان اور عوام مل جل کر اس الیکشن کو کامیاب بنائیں گے،عوام سوچ سمجھ کر اپنے امیدواروں کا انتخاب کریں، ان کا کہنا تھا کہ انہیں طالبان کی جانب سے دھمکیاں دی گئی ہیں لہٰذا ان کو سابق صدر پرویرمشرف کی طرح فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔