اورنج ٹرین منصوبے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں ریکارڈ طلب

نیب نے کمرشل اور فنانشنل معاہدے سمیت ٹھیکوں کو تفصیلات بھی طلب کر لیں

پنجاب حکومت کی مشکلات میں اضافہ، فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ہونے والی کروڑوں کی بے ضابطگیوں پر ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی مشکلات بڑھ گئیں، نیب نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں سے متعلق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈے اے) سے ریکارڈ مانگ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج ٹرین منصوبہ روک دوں گا


نیب نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں اورنج ٹرین منصوبے کا ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ نیب کا خط 12 اہم سوالات پر مشتمل ہے، جس میں منصوبے کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان ہونیوالا معاہدہ فراہم کرنےکا کہا گیا ہے جب کہ کمرشل اور فنانشنل معاہدے سمیت ٹھیکوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ دوسری جانب ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ نیب کے خط کے مطابق ریکارڈ فراہم کر رہے ہیں۔

اسے بھی پڑھیں:ایل ڈی اے کا نوٹس ''بم''

واضح رہے کہ کرپشن اسکینڈل میں نیب نے پہلے ہی سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتار کررکھا ہے اور ان کے خلاف منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Load Next Story