وزیراعظم لفظ فریادی کو فساد کی طرف لے جارہے ہیں چوہدری شجاعت

وزیراعظم کو چیف جسٹس سے ملنے کیلیے کچھ وزیر ساتھ لے جانا چاہییں تھے، صدر مسلم لیگ (ق)

چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں سینیٹرز نہیں بکے، چوہدری شجاعت فوٹو: ایکسپریس 

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لفظ فریادی کو فساد کی طرف لے جارہے ہیں۔


اسلام آباد میں خیبر پختونخوا سے رکن صوبائی اسمبلی وجیہ الزمان کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہیے تھا کہ چیف جسٹس سے ملنے کے لیے وہ دو تین وزیر ساتھ لے جاتے اور چیف جسٹس بھی دو تین ججز ساتھ رکھتے،وزیراعظم لفظ فریادی کو فساد کی طرف لے کر جارہے ہیں۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں سینیٹرز نہیں بکے، انتخابات وقت پر کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، میری کتاب اگلے ہفتے مارکیٹ میں آرہی ہے، کتاب کا نام ''سچ تو یہ ہے'' ہے، اس کتاب میں سچے واقعات ہیں جسے پڑھ کر لوگوں کو ایسی باتوں کا علم ہو گا جو پہلے کسی کو پتہ نہیں تھیں۔
Load Next Story