لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے 3 اپیلیں منظور کرلیں
پروفیسر محمد مظفر نوراور ملک محمد کھوکھر کی اپیلیں سماعت کے لئے منظور نہیں کی گئیں۔
ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے دائر ہونے والی 7 اپیلوں میں سے 3 کو منظور کرلیا۔
الیکشن ٹربیونل میں جسٹس ناصر سعید اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ نے دائر کی گئی اپیلوں کی سماعت کی، دوران سماعت پی پی 134 سے عبداللہ خان، پی پی 91 سے اظہر محمود چیمہ اور پی پی 92 سے نواز چوہان کی اپیلیں سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ عظمٰی ، پروفیسر محمد مظفر نوراور ملک محمد کھوکھر کی اپیلیں سماعت کے لئے منظور نہیں کی گئیں۔
لاہور کے حلقہ این اے 122 اور پی پی 147 سے علیم خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی تھیں جنہیں عدالت نے مسترد کردیا۔