ٹائیگر شروف بھارتی صدر کے نام سے ناواقف نکلے

اینکر کی جانب سے بھارتی صدر کا نام پوچھنے پر ٹائیگر شروف کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

اینکر کی جانب سے بھارتی صدر کا نام پوچھنے پر ٹائیگر شروف کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں ڈانس اور خطرناک اسٹنٹ سے شہرت پانے والے ٹائیگر شروف اپنے ملک کے صدر سے ہی لاعلم نکلے، ایک سوال پر انہوں نے مس مکھرجی کو بھارتی صدر قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں فلم 'باغی ٹو' کے ہیرو ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کو دلچسپ سوالات کے مراحل سے گزرنا پڑا لیکن ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کو اُس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اینکر کی جانب سے اُن سے بھارتی صدر کا نام پوچھا گیا جس کا جواب ٹائیگر شروف نے نہ صرف غلط دیا بلکہ صدر کا نام 'مس مکھر جی' بتایا اُن کے اس معصومانہ جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خاصی وائرل ہو گئی۔


https://www.youtube.com/watch?v=8rScwjCHBlg

ٹائیگر سے دیشا پٹانی کی پہلی فلم کا نام پوچھا گیا تو انہوں نے سوال کا درست جواب دیا لیکن دیشا پٹانی اُس وقت سوچ میں پڑگئیں جب اُن سے ٹائیگر اور سوشانت سنگھ میں سے کسی ایک کو پسند کرنے کا کہا گیا دیشا نے بڑی خوبصورتی سے جواب ایسا دیا کہ اینکر داد دیئے بغیر نہ رہ سکی۔
Load Next Story