ہمارے درمیان اختلافات کی خبروں میں سچائی نہیں مصباح اور محمد حفیظ

محمد حفیظ کو دورہ جنوبی افریقا میں بولنگ کا موقع نہ دینے والوں کی تنقید میں سچائی نہیں ، مصباح الحق

مصباح الحق اور میری کسی معاملے پر کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، محمد حفیظ فوٹو : ایکسپریس

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ کہا ہے کہ ہمارے درمیان اختلافات کی خبروں میں سچائی نہیں اورمیڈیا اس حوالے سے بے بنیاد خبریں نہ چلائے۔

لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نےکہا کہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران ان کے محمد حفیظ کے درمیان اختلافات کی خبریں پھیلائی گئیں جو کہ بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کو جنوبی افریقا میں بولنگ کا موقع نہ دینے والوں کی تنقید میں سچائی نہیں اورکرکٹ کی سوجھ بوجھ نہ رکھنے والوں کو مبصرین کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔


مصباح الحق نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی بڑاایونٹ ہے اس میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوگی، چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فیصلہ ان کی کارکرد گی کی بنیاد پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے جب کوئی ٹیم مد مقابل کے خلاف ہر شعبے میں اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو فتح سے ہمکنار ہوتی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ کپتانی کا مسئلہ نہ پہلے تھا نہ اب ہےاور نہ ہی اس حوالے سے مصباح الحق اور ان کی کسی معاملے پر کوئی تلخ کلامی ہوئی اورنہ ہی ان کی مصباح الحق سے دوستی میں کوئی فرق آیا ہے، انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق بہترین دوست ہیں اورانہیں اس سلسلے میں بغیر ثبوت الزامات نہیں لگانےچاہیئں تھے۔
Load Next Story