ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے 30 افراد ہلاک 800 زخمی
زلزلے کے جھٹکے کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کئے گئے۔
ایران کے ایٹمی پلانٹ کے شہر بشہیر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 800 کے قریب زخمی ہو گئے۔
زلزلے کا مرکز بشہیر سے 90 کلو میٹر دور کاکی میں تھا جس کی ریکٹراسکیل پر شدت 6.1ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کئے گئے، زلزلے کے نتیجے میں بشہیر میں واقع ایٹمی پلانٹ کو کسی بھی قسم کے نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
بشہیر کے گورنر نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 800 کے قریب زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق 20 افراد کی لاشیں خورموج کے ایک مردہ خانے میں لائی جا چکی ہیں، خورموج زلزلے کے مرکز کاکی سے 35 کلو میٹرز دور واقع ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقے میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ، دوسری جانب علاقے میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں۔ ایران کے ہلال احمر کے ایک عہدے دار محمود مظفر نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خورموج کے نزدیک ایک گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ایران میں آنے والے دو زلزلوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 3 ہزار زخمی ہو گئے تھے۔