معصوم کشمیریوں کا قتل عام انسانی حقوق چارٹر مذاق بن گیا پاکستان

آج مقبوضہ کشمیر میں سفاک دن ہے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

آج مقبوضہ کشمیر میں سفاک دن ہے،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے معصوم کشمیریوں کا قتل عام انسانی حقوق چارٹر سے مذاق ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں سفاک اور المناک دن ہے، معصوم کشمیریوں پر بھارتی قابض فورسز کے مظالم جاری ہیں، بھارت نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیردیں اور کشمیرلہولہو ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک دن میں 12 بے گناہ کشمیری شہید ہوگئے، قابض افواج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے جس کے نتیجے میں انسانی حقوق کا عالمی چارٹر مذاق بن گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندگی، 12 نوجوانوں کو شہید کردیا

واضح رہے کہ آج صبح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی مظالم اور بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور شدید احتجاج کیا جب کہ حریت قیادت نے 2 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story