خیبرپختون خوا پولیس کے 50 اہلکار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

نقل کرنے والے اہلکاروں کے پرچے منسوخ کردیئے گئے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، ترجمان پولیس

نقل کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، ترجمان سی سی پی او : فوٹو : فائل

خیبر پختونخوا میں ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوشن ایجنسی (ایٹا) کے زیر اہتمام پولیس کے محکمانہ امتحان میں 50 اہلکار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا میں ایٹا کے زیرِ انتظام ہونے والے پولیس پروموشن ٹیسٹ میں 50 اہلکار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ترجمان سی سی پی او کے مطابق پولیس پروموشن ٹیسٹ میں 2 ہزار 900 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے نقل کرنے والے 50 اہلکاروں کو امتحانی سینٹرز میں ایٹا کے عملے نے پکڑا۔ ترجمان کے مطابق نقل کرنے والے اہلکاروں کے پرچے منسوخ کردیئے گئے ہیں اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: خیبر پختونخوا پولیس کے 509 اہلکار نقل کرتے پکڑے گئے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خیبرپختون خوا میں 2 ماہ قبل ہونے والے پولیس کے محکمانہ امتحان میں 509 اہلکار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
Load Next Story