الزام خان فارغ ہونے والا ہے خیبرپختون خوا میں ہماری حکومت ہوگی نواز شریف
آف شور کمپنی کے اعتراف کے باوجود عمران خان کو نہیں نکالا گیا، سابق وزیراعظم
سابق وزیرِاعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ خیبرپختون خوا (ن) لیگ کے حق میں فیصلہ کرنے والا ہے اور الزام خان اب فارغ ہونے والے ہیں۔
سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِاعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختون خوا میں کوئی کام نہیں کیا بلکہ 2 ارب درختوں کے نام پر سارے پیسے کھا گئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی اے ٹی ایم مشین جہانگیر ترین کی جائیدادیں بھی فروخت کروادیں، پنجاب میں جاکر دیکھیں کہ 5 سالوں میں وہاں کتنی ترقی ہوئی، جب کہ عمران خان کی سیاست پر افسوس ہے کہ انہوں نے 5 سال صرف الزامات اور دھرنوں کی سیاست کی ، خیبرپختون خوا میں وہی پرانے اسکول اور اسپتال ہیں۔
نوازشریف نے کہا کہ لاہور میٹرو بس 40 اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 45 ارب روپے میں شروع کی گئی جب کہ پشاور میں اسی منصوبے پر 71 ارب روپے خرچ کردیئے گئے، بتایا جائے کہ سارا پیسہ کہاں گیا، ہم برسرِاقتدار ہو کر ان کی جیبوں سے سارے پیسے نکالیں گے، اب جنوبی کے پی اور مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور پشاور کے عوام (ن) لیگ کے حق میں فیصلہ کرنے والے ہیں جب کہ الزام خان فارغ ہونے والا ہے سوات کے لوگوں کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پورے ملک سے دہشت گردی اور توانائی بحران کا خاتمہ کیا، کراچی کی روشنیاں و امن بحال کیا، سوات میں امن واپس آیا جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ آج ہماری بیٹی ملالہ بھی بغیر خوف کے اپنے گھر واپس آئی۔ لیکن عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف ہمارا ساتھ دینے کے بجائے کے پی میں تباہی پھیلائی، اب عمران خان ایک ضلع کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے، خیبرپختوان کے عوام ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب آؤ، آکر دیکھیں ترقی کسے کہتے ہیں آپ حیران رہ جائیں گے۔
نوازشریف نے کہا کہ مجھے اپنی ذات عزیز نہیں بلکہ سوات، مالاکنڈ اور پورے پاکستان کے بچے عزیز ہیں جن کے مقدر کو خوشگوار بنانے کے لئے پوری کوشش کروں گا، لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب عوام ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر عملدرآمد کریں گے، عمران خان نے آف شور کمپنی کا اعتراف کیا اور سب کچھ تسلیم کرلیا، لیکن پھر بھی اسے نہیں نکالا گیا۔

'' عمران خان کی سیاست پر افسوس ہے''

'' عمران خان ایک ضلع کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے''
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پورے ملک سے دہشت گردی اور توانائی بحران کا خاتمہ کیا، کراچی کی روشنیاں و امن بحال کیا، سوات میں امن واپس آیا جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ آج ہماری بیٹی ملالہ بھی بغیر خوف کے اپنے گھر واپس آئی۔ لیکن عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف ہمارا ساتھ دینے کے بجائے کے پی میں تباہی پھیلائی، اب عمران خان ایک ضلع کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے، خیبرپختوان کے عوام ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب آؤ، آکر دیکھیں ترقی کسے کہتے ہیں آپ حیران رہ جائیں گے۔
'' مجھے اپنی ذات عزیز نہیں''