فیصل آباد میں کھیت سے 6 سالہ بچی کی برہنہ لاش برآمد

جڑانوالہ میں زیادتی کے بعد قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے، قبل ازیں طالبہ عابدہ اور الماس بی بی کو قتل کیا جاچکا ہے

جڑانوالہ میں زیادتی کے بعد قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے، قبل ازیں طالبہ عابدہ اور الماس بی بی کو قتل کیا جاچکا ہے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
جڑانوالہ میں گلشن عزیز کے کھیت سے ایک 6 سالہ لاپتا بچی کی برہنہ لاش ملی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جڑا نوالہ گلشن عزیز سے لاپتا ہونے والی بچی کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی ہے جو کہ برہنہ حالت میں ہے، جانوروں نے بچی کی لاش نوچ لی ہے بچی کے بازو اور ٹانگ جسم سے علیحدہ ہیں۔ لاش کو دیکھ کر اہل محلہ جمع ہوگئے پولیس نے پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔


پولیس ذرائع نے بتایا ہے لاش وزیر اعلیٰ کی ممکنہ آمد پر بنائے گئے ہیلی پیڈ کے قریب سے ملی ہے جو کہ برہنہ حالت میں ہے اور اس کے ساتھ زیادتی کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ جڑا نوالہ میں زیادتی کے بعد قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے، قبل ازیں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی طالبہ عابدہ بھی جڑانوالہ کی رہائشی تھی۔ پولیس تاحال یونیورسٹی طالبہ کے قتل کاسراغ لگانے میں ناکام ہے۔

اسی طرح ایک روز قبل رئیس زادے کے ہاتھوں زیادتی کا شکار لڑکی الماس بی بی بھی گزشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ پولیس جڑانوالہ کے جنسی اسکینڈل کے مرکزی ملزم اعجاز بلا سمیت کسی بھی ملزم کو پکڑنے میں ناکا م ہے۔
Load Next Story