امریکا سے بے دخل کیے گئے 600 روسی سفارتکار ماسکو پہنچ گئے
امریکا نے روسی اہلکاروں کو جاسوس قرار دے کر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا، 2 روسی جہاز لینے کیلیے امریکا پہنچے
امریکا سے بے دخل کیے جانے والے60 روسی سفارتکار گزشتہ روز ماسکو پہنچ گئے۔
گزشتہ روز 2 جہاز روسی دارالحکومت کے ونوکووو ہوائی اڈے پر اترے، جن میں واشنگٹن اور نیو یارک سے نکالے جانے والے 60 سفارتکار اور ان کے اہلخانہ سمیت کل171افراد سوار تھے۔ روسی سرکاری ٹی وی پران افرادکو جہازوں سے نکلتے اور وہاں پر موجود بسوں میں سوار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
امریکا، یورپی یونین، نیٹو کے رکن ریاستوں اوردیگر ممالک کی جانب سے 150 سے زائد روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے احکام دیے گئے ہیں۔ امریکا نے سیائٹل میں روسی قونصل خانہ بھی بند کر دیا ہے۔
واشنگٹن حکام نے کہا ہے کہ ماسکو حکومت چاہے تو بے دخل کیے جانے والے ڈپلومیٹس کی جگہ نئے سفارتکاروں کو تعینات کر سکتی ہے۔ آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو روس کا سفر کرنے کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا ہے۔