ویسٹ انڈیز نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا وسیم باری

ویسٹ انڈیز نے اس وقت آپ کا ساتھ دیا جب بڑی ٹیمیں پاکستان آنے سے انکاری ہیں، سابق کپتان

ویسٹ انڈیز نے اس وقت آپ کا ساتھ دیا جب بڑی ٹیمیں پاکستان آنے سے انکاری ہیں، سابق کپتان۔ فوٹو : اے پی پی / فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین وسیم باری نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے کراچی میں کرکٹ سیریزکھیل کرپاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات میں وسیم باری کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کو ایک طویل عرصے بعد آباد ہوتے دیکھنا بہت اچھا لگ رہا ہے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اورکوششوں کا بھی بہت عمل دخل ہے، انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز نے اس وقت آپ کا ساتھ دیا جب بڑی ٹیمیں پاکستان آنے سے انکاری ہیں۔


وسیم باری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے، اس سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد امید کی جاسکتی ہے کہ اگلے 2 سے 3 برسوں میں بڑی ٹیمیں بھی مکمل سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گی۔


 
Load Next Story