بال ٹیمپرنگ اسکینڈل ڈیوڈ وارنر کو بچانے اہلیہ میدان میں آگئیں
کینڈک نے تنازع کی ذمے داری خود قبول کرلی،کرکٹرز کے اپیل کرنے پر صلاح مشورے۔
آسٹریلیا کے سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈک نے بال ٹیمپرنگ تنازع کی ذمہ داری خود قبول کرلی۔
اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میری وجہ سے یہ ساری صورتحال پیدا ہوئی، میں اس سارے تنازع کی وجہ خود کو سمجھتی اور یہی چیز مجھے مارے ڈال رہی ہے۔ کینڈک کی وارنر سے شادی سے قبل نیوزی لینڈ کے رگبی پلیئر سونی بل سے دوستی تھی، جب پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ میں کوئنٹن ڈی کک اوروارنر کے ساتھ جھگڑا ہوا تو آسٹریلوی اوپنر نے الزام عائد کیا کہ جنوبی افریقی وکٹ کیپر نے ان کی اہلیہ کے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کیں۔ بعد میں لوگ انھیں چھیڑنے کیلیے سونی بل کے ماسک لگا کر اسٹیڈیم پہنچ گئے تھے۔
کینڈک کہتی ہیں کہ وارنر مجھے اور میری بیٹیوں کو بچانا چاہتے تھے، انھوں نے میری آنکھوں میں آنسو دیکھے، میں اپنے خاوند کیلیے کوئی بہانہ نہیں بنارہی مگر اس سے معاملے کی وجہ میں ہی تھی۔
دوسری جانب اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی جانب سے ڈومیسٹک پابندی کے خلاف اپیل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ کیمرون بینکرافٹ بدستور سزا کو چیلنج کرنے کے حوالے سے صلاح مشورے میں مصروف ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسمتھ اور وارنر ملک اور دیار غیردونوں جگہوں پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ جب ان پر سے پابندی ختم ہو تو وہ ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہوں۔