میوزک پروگرام’’ریت سنگیت‘‘ میں فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس

پروگرام رات گئے جاری رہا، میوزک لوورز کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام رات گئے جاری رہا، میوزک لوورز کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فوٹو: ایکسپریس

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور میوزک فورم کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کراچی میں موسیقی کا خوبصورت پروگرام''ریت سنگیت'' پیش کیا گیا۔

اس پروگرام میں میوزک لوورز کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی رات گئے تک جاری رہنے والے کلاسیکل موسیقی کے اس پروگرام کو مہمانوں نے بہت ذوق وشوق سے سنا اور پسند کیا گیا، اس پروگرام کے آرگنائزر ابراہیم خان نے اس موقع پر کہا کہ آج بھی کلاسیکل میوزک سننے والوں کا ایک بہت بڑا حلقہ موجود ہے، آج کے دور میں اگر اس قسم کی تقریبات کا انعقاد کیا جانا اور اس میں لوگوں کی شرکت کریں تو یہ کسی کارنامہ سے کم نہیں اس قسم کے پروگراموں کی کامیابی میوزک لوورز کے بغیر ممکن نہیں۔




موسیقار نیاز احمد نے اس موقع پر کہا کہ کلاسیکی موسیقی ہماری موسیقی کی بنیاد ہے جس کے بغیر کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا ہمارے نوجوانوں میں کلاسیکی موسیقی کا شوق اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ موسیقی کے فروغ اور اسے سیکھنے میں کس قدر دلچسپی رکھتے ہیں،ریت سنگیت پروگراموں کو حید آباد اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے فنکاروں نے عمدگی سے سجایا تھا۔پروگرام میں محبت علی خان،دیدار حسین، شہزور حسین، ستار نواز ساجد نواز، شاہد حسین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
Load Next Story