سپریم کورٹ کا بچیوں کو غیرملکی والدہ کے حوالے کرنے کا حکم
چیف جسٹس نے بچیوں کو لیتھویئن والدہ سے ملوایا تو بچیوں نے ماں کو پہچاننے سے انکار کردیا۔
سپریم کورٹ نے تین بچیوں کو ان کی غیرملکی والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ میں تین بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں لیتھویئن خاتون، ان کے سابق شوہر اور تین بچیاں پیش ہوئیں۔ چیف جسٹس نے بچیوں کو والدہ سے ملوایا تو بچیوں نے ماں کو پہچاننے سے انکار کردیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میمونہ بچیوں کی والدہ ہے، والدہ کا پیار لینا بچیوں کا حق ہے، دکھ ہوا سات سال بچھڑنے کے بعد بچیاں والدہ کو پہچان نہیں رہیں، عدالت نے بچوں کو والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے بچیوں کو بیرون ملک لے جانے سے روکنے کےلیے ہدایت کی کہ لیڈی میمونہ، ان کے سابق شوہر اور بچیوں کے پاسپورٹ ایچ آر سیل میں جمع کروا دیے جائیں، سابق شوہر میمونہ اور بچوں کی رہائش کا بندوبست کریں۔ اسکول کے بعد وہ بچیوں کو والدہ کے پاس چھوڑیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بچوں کی کتنی بدنصیبی ہے کہ والدہ کو پہچان نہیں سکتے، کیوں نہ سابق شوہر کے خلاف پرچہ درج کروایاجائے ؟، سات سال سے ماں بیٹیوں کونہیں ملی، آپ نے بچوں کی یہ دیکھ بھال کی ہے، ان کے ذہن خراب کردئیے ہیں، اپنے بچوں کولے کربھاگنے والے سے کوئی ہمدردی نہیں۔