بھارت میں ہنگاموں کے باعث دوستی بس سروس متاثر
نئی دہلی سے لاہور آنے والی بس سے رابطہ نہیں ہوپارہا، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن
بھارت میں احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے پاک بھارت دوستی بس سروس متاثرہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عراق میں داعش کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بھارتی شہریوں کی لاشیں آج واپس امرتسر اور نئی دہلی پہنچ رہی ہیں، اس کے علاوہ دلت ذاتوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں، ان مظاہروں کی وجہ سے لاہور دہلی بس سروس متاثر ہورہی ہے، لاہور سے آج صبح نئی دہلی جانے والی بس کو 8 گھنٹے تک اٹاری بارڈرپر روکے رکھا گیا جبکہ دہلی سے دوستی بس کب لاہورپہنچے گی اوراس میں کتنے مسافرسوارہیں اس کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
ذرائع کا مطابق اس بس میں 16 پاکستانی مسافرسوار ہیں جنہیں دہلی سے لاہور پہنچنا ہے، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی چوہدری عبدالغفور کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پربس سروس روک رکھی ہے، مسافروں کی سیکیورٹی سب سے مقدم ہے، دہلی سے لاہور آنے والی بس کے عملے سے ہمارے عملے کا کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا، ہمیں اس حوالے سے تشویش لاحق ہے تاہم لاہورسے دہلی جانے والے مسافر خیر وعافیت سے ہیں۔
واضع رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ بھارت میں احتجاج اور ہنگاموں کی وجہ سے دوستی بس کو بریکیں لگتی رہی ہیں۔