انوکھا انسانی عضو

انسانی جلد کے بارے میں دلچسپ حقائق آپ کو دنگ کرکے رکھ دیں گے۔

انسانی جلد کے بارے میں دلچسپ حقائق آپ کو دنگ کرکے رکھ دیں گے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ہماری جلد انسانی جسم کے اہم ترین اعضا میں سے ایک ہے۔یہ عضو بظاہر اپنی جگہ سے سرکتا یا چلتا نظر نہیں آتا مگر یہ بہت کچھ ایسا کرتا ہے جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

جی ہاں انسانی جلد کے بارے میں درج ذیل دلچسپ حقائق آپ کو دنگ کرکے رکھ دیں گے۔

٭اگر آپ جسم پر موجود جلد کو کسی طرح اتار کر چادر کی طرح پھیلا دیں تو یہ16.1 سے 21.5 اسکوائر فٹ تک کے حصے کو گھیر لے گی۔

٭یہ انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے جو مجموعی جسمانی وزن کے 15 فیصد حصے کے برابر ہوتا ہے۔

٭جلد میں پایا جانے والا میلانن نامی ہارمون یا مادہ جلد اور آنکھوں کی رنگت کنٹرول کرتا ہے۔


٭انسانی جلد ہر 28 دن بعد خود کو نیا بناتی ہے۔

٭ہمارے گھر میں پائی جانے والی مٹی کا بڑا حصہ درحقیقت مردہ جلدی خلیات پر مشتمل ہوتا ہے۔

٭جسم میں پائے جانے والا ایک پروٹین، کیراٹین آپ کی جلد کو آب روک یا واٹر پروف بناتا ہے۔

٭ہماری جلد سورج کی روشنی میں جسم کے لیے خود وٹامن ڈی تیار کرتی ہے۔

 
Load Next Story