عراق میں مارے گئے 38 بھارتیوں کی باقیات وطن پہنچا دی گئیں
داعش نے2014 میں موصل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بھارتی تعمیراتی مزدوروں کو یرغمال بنا کر قتل کر دیا تھا
عراق میں دہشت گرد گروپ داعش کے ہاتھوں مارے جانے والے38 بھارتی شہریوں کی لاشیں شمالی بھارتی شہر امرتسر پہنچ گئی ہیں۔
بھارت کے جونیئر وزیر دفاع ان لاشوں کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے لے کر وطن پہنچے۔ داعش نے سال2014 کے موسم گرما میں موصل کا کنٹرول حاصل کرنے کے فوری بعد ان بھارتی تعمیراتی مزدوروں کو یرغمال بنا کر بعد میں قتل کر دیا تھا۔ ان افراد کی جسمانی باقیات گزشتہ برس ایک اجتماعی قبر سے دریافت ہوئی تھیں تاہم ان کی شناخت گزشتہ ماہ ممکن ہوسکی۔
واضح رہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے40 بھارتی شہریوں کو یرغمال بنایا تھا۔ ایک شخص ان کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا جبکہ ایک بھارتی شہری ابھی تک لاپتہ ہے۔